صرف کیک کاٹنے کا معاوضہ 1800 روپے کیوں؟
سسلی : اٹلی میں ایک خاندان کو اس وقت حیرت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سالگرہ کیک کاٹنے کا اتنا بڑا بل تھما دیا کہ سب حیران رہ گئے۔
اٹلی میں ایک خاندان اس وقت حیرت میں پڑگیا جب ایک ریستوران نے ان سے کیک کو 20 ٹکڑوں میں کاٹنے کا معاوضہ 20 یورو (1800 روپے) وصول کرلیے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ خاندان سسلی کے شہر پالرمو میں ایک ریستوران میں سالگرہ منا رہا تھا۔
مذکورہ خاندان نے اس موقع پر ریسٹورنٹ سے پیزا اور مشروبات کی مد میں تقریباً 10,000 روپے کا سامان لیا، بعد ازاں جب ٹوٹل بل بن کر آیا تو بل میں "20 ایکس کیک سروس” کے اضافی چارجز 20 یورو یعنی 1800روپے علیحدہ سے لکھے گئے تھے۔
یہ دیکھ کر کھانے والے حیران اور پریشان رہ گئے اور ایک عام سی سروس کے لیے حد سے زیادہ چارجز کے پیچھے اس کی وجہ کو سمجھ نہیں سکے۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے جبکہ کچھ نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی حمایت کی۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "تصور کریں کہ باہر سے کوئی چیز خرید کر کسی ریسٹورنٹ میں لائی جائے تو اس کے سروس چارچز تو لگیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UvSmXOY
No comments