انجو واقعہ سے مماثلت، 2 بچوں کی ماں مسلم عاشق کے ساتھ بیرون ملک فرار
بھارت سے اپنی محبت کی خاطر پاکستان ہجرت کرنے والی انجو کے واقعہ سے مماثل ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، 2 بچوں کی ماں اپنے مسلم دوست کے ساتھ کویت فرار ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت فرار ہونے والی خاتون کا نام دپیکا بتایا جارہا ہے، مذکورہ خاتون کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا برقعہ پہنے اپنے دوست عرفان حیدر کے ہمراہ موجود ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مکیش پاٹیدار نے 15 جولائی کو اپنی بیوی 35 سالہ دپیکا کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس نے ساری تفصیلات بتائیں تھیں کہ وہ روزگار کی خاطر ممبئی میں ہوتا ہے، جبکہ اس کی شادی کو 14سال بیت چکے ہیں۔
خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ 12 اگست کو اس نے دیپیکا سے کئی بار بات کی جس دوران دیپیکا نے اسے بتایا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں ہے۔
13اگست کو دپیکا نے اپنے شوہر کو فون کرکے کہا آپ مجھ سے ناراض ہیں اس لئے میں گھر چھوڑ کر جارہی ہوں، کچھ ہی دیر بعد دپیکا کی اپنے دوست کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sDGPjpg
No comments