سعودی عرب: 80 سالہ شہری کے ساتھ کیا ہوا؟؟
سیر کے لیے سعودی شہر طائف الشفا جانے والا معمر شہری لاپتہ ہوگیا، مذکورہ واقعہ وادی ذی غزال میں پیش آیا جہاں خطرناک ڈھلانیں اور خشک کنویں موجود ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طائف الشفا کی وادی ذی غزال میں 80 سالہ بزرگ لاپتہ ہو گئے جو کہ اپنے خاندان کے ہمراہ سیر و سیاحت کی غرض سے وہاں آئے تھے، سعودی حکام نے بوڑھے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔
شہری کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ لوگ وادی میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے، لا پتہ ہونے والے شخص کو بھولنے کی بیماری ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق ’شہری کے لاپتہ ہونے کا واقعہ جس علاقے میں رونما ہوا وہاں کئی خطرناک ڈھلانیں موجود ہیں جب کہ وہاں متعدد خشک کنویں بھی پائے جاتے ہیں‘۔
شہری دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ شہری کو تلاش کرنے کے سلسلے میں ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے جس میں متعدد رضا کار بھی شامل ہیں جو لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش میں سرگرداں ہیں‘۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OhGzmHL
No comments