سادھو نے معصوم بچے کا بے دردی سے قتل کر دیا
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا جہاں ایک سادھو نے پانچ سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ سالہ انکت گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران سادھو نے اسے پکڑ لیا۔ ملزم نے بچے کو دونوں پیروں سے پکڑ کر زمین پر پٹخنا شروع کر دیا جس سے اردگرد کھڑے شہری بھی خوف میں مبتلا ہوگئے۔
شہریوں نے سادھو کو روکنے کی کوشش کی لیکن تب تک معصوم بچہ ہلاک ہو چکا تھا۔ بعدازاں شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کی خوب پٹائی کی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بمشکل سادھو کو ہجوم سے نکال کر حراست میں لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔ انکت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم نے گلی میں کھیلتے بچے کی جان کیوں لی، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سادھو کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچے کو زمین پر زور زور سے پٹخ رہا ہے اور آپس پاس لوگ معمول کے کاموں میں مصروف ہیں جو بعد میں مداخلت کرتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EvaQFkw
No comments