روس یوکرین امن مذاکرات کس نے ناکام بنائے؟
روسی وزارت خارجہ نے بائیڈن حکومت کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے کی وجہ خود امریکا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا رووا نے روس یوکرین مذاکرات کے ناکامی کے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بائیڈن حکومت کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے کی وجہ خود امریکا ہے۔
ماریہ زاخا رووا نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہونے کی وجہ امریکا ہے جو علاقے میں امن نہیں چاہتا۔ واشنگٹن نے خود کیف کو امن مذاکرات روکنے کا حکم دیا لیکن پھر بھی مذاکرات نہ ہونے کا ذمے دار ماسکو کو ٹھہرایا۔
یوکرینی صدر کے قتل کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
واضح رہے کہ امریکی ترجمان وزارت خارجہ میتھیو ملر نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کی جانب سے مخالفت کی بنا پر روس یوکرین امن مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZoHU0i6
No comments