ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ
ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ ہے ، سال 2007 سے اب تک ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکاروں کیساتھ جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی افواج ہندوستان کیلئے بد نامی کا باعث بن گئی ، گزشتہ 3 سالوں میں 123 خواتین اہلکاروں نے جنسی ہراسگی اور زیادتی کی شکایات کیں۔
سال 2007 سے اب تک ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکاروں کیساتھ جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونماہو چکےہیں جبکہ سال 2015 سے 2017 کے درمیان درجن سے زائد خواتین آفیسرز نے سینئر افسران کے ہاتھوں زیادتی کا دعویٰ کیا۔
سال 2019 میں تبت بارڈرپولیس کی ڈپٹی کمانڈنٹ کرنجیت کور نے خواتین اہلکاروں کے وسیع پیمانے پر استحصال کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکاروں کو مرد اہلکاروں کوخوش کرنے کیلئے بھرتی کیا جاتا ہے۔
سال 2021 میں ہندوستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ نے سینئراسکواڈرن لیڈر کیخلاف ہراسگی اورجنسی زیادتی کی شکایت کی تو واقعہ پر مٹی ڈالنے کیلئے بھارتی فضائیہ نے الٹاخاتون اہلکار کو سزا کے طور پر دوردرازعلاقے میں پوسٹ کردیا
سال 2005میں اسکواڈرن لیڈر انجلی گپتاکو ائیر مارشل انیل چوپڑا کی دست درازی کی شکایت پر سروس سے ہی معطل کر دیاگیا۔
سال 2007 میں کیپٹن نیہاراوت نے میجرجنرل اے کے لعل کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت کی جبکہ 2008میں کیپٹن پونم کور کا بالا افسران کےخلاف اجتماعی زیادتی کی شکایت پر کورٹ مارشل کر دیا گیا۔
2010 میں میجر میگھا گُپتا نے کرنل انورادھ مشرہ کے خلاف جنسی زیادتی کا دعویٰ کیا تو بھارتی فوج نےکرنل مشرہ کو وارننگ دے کرچھوڑ دیا۔
سال 2014میں حاضرسروس آفیسرکرنل اجیت کمارکی اہلیہ نےبریگیڈئیرجےسنگھ کیخلاف جنسی بلیک میلنگ کاالزام عائدکیا اور انکار کرنے پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیرجےسنگھ نے کرنل اجیت کمار سے گھرخالی کروا ڈالا۔
بالا افسران کے ہاتھوں جنسی زیادتی،استحصال اور شکایات کی شنوائی نہ ہونے پر خواتین اہلکار خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔
سال 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتاچکروتی نے کمانڈنگ آفیسرکےہاتھوں جنسی استحصال سےتنگ آکر10ماہ بعدہی خودکشی کرلی تھی
جبکہ دسمبر 2016 میں جنسی ہراسگی کا شکار میجرانیتاکماری نے جموں میں گولی مارکرخودکشی کی تھی۔
اکتوبر2019میں پونامیں لیفٹیننٹ رشمی شمرہ نےجنسی استحصال سےتنگ آکردوپٹےکاپھندہ بناکر زندگی کا خاتمہ کرلیاتھا جبکہ رواں سال بھی بھٹنڈامیں فوجی جوان نےجنسی زیادتی کےبعد4اہلکاروں کوگولی مارکرقتل کردیا تھا۔
ہندوستانی افواج کےبیرون ملک جنسی استحصال اوربداخلاقی کےقصےبھی ڈھکےچھپے نہیں، کانگو میں امن مشن پرماموربھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ، 3 ہندوستانی پیس کیپرز کو ساؤتھ افریقہ میں خاتون کے ریپ پر جیل کی سزاسنائی گئی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oyCFeX2
No comments