Breaking News

کمسن بچے کی خوراک کی نالی میں بیٹری پھنس گئی

سعودی شہر نجران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک بچے نے خوفناک حرکت کرتے ہوئے بیٹری اور دیگر دھاتی اشیا نگل لی اور اس کی جان پر بن گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجران کے اسپتال میں بچے کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جس نے بیٹری اور 14 کے قریب مختلف اشیا کے ٹکروں کو نگل لیا تھا، بچے کی عمر محض ڈھائی برس تھی۔

نجران ریجن کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی زندگی بچا لی اور خوراک کی نالی سے بیٹری سمیت تمام اشیا کو نکال لیا۔

محکمہ صحت نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈھائی سالہ بچے کو لایا گیا تھا جس کی حالت کافی خراب تھی، بچے نے بیٹری اور مختلف اشیا کے 14 ٹکڑے نگل لیے تھے، جس کے باعث اس کی غذائی نالی بند ہوگئی تھی۔

ایکسرے رپورٹ آنے کے بعد بچے کے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے خوراک کی نالی میں پھنس جانے والی بیٹری اور دھات کے ٹکڑے نکال لیے۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے کی حالت آپریشن کے بعد ٹھیک ہے اور اس کی صحت یابی کے بعد اسپتال سے اسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/An3xaQp

No comments