پوما کے خوبصورت اور منفرد بچے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
نکاراگوا میں ایک مادہ پوما نے خوبصورت بچے کو جنم دے کر دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اس بچے کی انفرادیت نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا کے ایک چڑیا گھر پیدا ہونے والے ننھے پوما (امریکی تیندوا) کی تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
VIDEO: Rare albino puma cub born in Nicaragua zoo
A tiny, pink-nosed white puma nestles close to his mother and siblings at Thomas Belt Zoo in Juigalpa, Nicaragua. The one-month-old feline is an extremely rare albino pic.twitter.com/GD88ExRSVN
— AFP News Agency (@AFP) August 25, 2023
تھامس بیلٹ چڑیا گھر میں پوما کی نایاب نسل البینو کی مادہ نے ایک منفرد بچے کو جنم دیا ہے، جانوروں کے ڈاکٹر کارلوس مولینا نے اس بچے کو نایاب قرار دیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کے صرف چار میں سے ایک بچہ ہے۔
سفید کھال اور گلابی ناک والے پوما کے بچے کی پیدائش کے بعد اس کی بہت احتیاط سے پرورش کی جارہی ہے چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نر پوما کو بچے سے الگ رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ نر پوما اپنے بچوں کے لیے خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gerQoUL
No comments