برطانوی ایئرٹریفک کا مسئلہ حل ہو گیا، پروازیں متاثر
برطانیہ کی نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کئی گھنٹوں تک تکنیکی خرابی کا شکار رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں تاہم فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑا ہے۔
ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو تاخیر اور منسوخی کی وارننگ کے ساتھ برطانیہ کی نیشنل ایئر ٹریفک سروسز پیر کو کئی گھنٹوں تک تکنیکی خرابی کا شکار رہی جس کی وجہ سے برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کا کہنا ہے کہ آج صبح اپنے فلائٹ پلاننگ سسٹم کو متاثر کرنے والے تکنیکی مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور اس کا ازالہ کر لیا گیا ہے ہم اب ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ حد تک مؤثر طریقے سے متاثرہ پروازوں کا انتظام کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فلائٹ پلاننگ کے مسئلے نے فلائٹ پلانز کو خودکار طریقے سے پروسیس کرنے کی سسٹم کی صلاحیت کو متاثر کیا مطلب یہ ہے کہ فلائٹ پلانز کو دستی طور پر پروسیس کیا جانا تھا جو کہ ایک ہی بار میں نہیں کیا جا سکتا اس لیے ٹریفک کے بہاؤ کی پابندیوں کی ضرورت ہے۔
برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے ٹرانسپورٹ مارک ہارپر نے کہا کہ مسئلہ حل ہونے کے باوجود پروازیں بد قسمتی سے متاثر ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VyHJXK1
No comments