چندریان تھری چاند کی سطح پر اترنے کے قریب پہنچ گیا!
بھارتی خلائی مشن چندریان تھری چاند کی سطح پر اترنے کے قریب پہنچ گیا، خلائی مشن کا دوسرا اور آخری دی بوسٹنگ آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی بوسٹنگ آپریشن کی تکمیل کے بعد چندریان تھری اور چاند کی سرزمین کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے خلائی مشن کے چاند کی سطح پر اتارنے سے پہلے اہم مرحلے کی قریب سے نگرانی کی گئی ہے۔
بھارتی سائنسدانوں نے بتایا کہ لینڈروکرم جس مدار میں داخل ہوا ہے وہاں سے چاند کا قریب ترین نقطہ 25 کلومیٹر جب کہ دور والا نقطہ محض 134 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اسرو کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ اس مدار کے ذریعے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں سافٹ لینڈنگ کی کوشش کی جائے گی۔
بھارتی خلائی ادارے کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ’’دوسرے اور آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن نے لینڈر ماڈیول کے مدار کو کامیابی کے ساتھ 25 کلومیٹر تا 134 کلومیٹر تک کم کر دیا ہے‘‘۔
Chandrayaan-3 Mission:
The second and final deboosting operation has successfully reduced the LM orbit to 25 km x 134 km.
The module would undergo internal checks and await the sun-rise at the designated landing site.
The powered descent is expected to commence on August… pic.twitter.com/7ygrlW8GQ5
— ISRO (@isro) August 19, 2023
اسرو نے بتایا کہ یہاں سے 23 اگست کو شام 5:45 پر چاند کی سرزمین پر لینڈنگ کی کوشش کی جائے گی۔
اسرو کے سابق سربراہ کے کے مطابق چندریان تھری کا ڈیزائن بھی وہی ہے جو کہ چندریان ٹو کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’’ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چندریان-2 کے مشاہدے کی بنیاد پر مشن میں کی گئی تمام غلطیوں کو درست کیا گیا۔‘‘
واضح رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریان تھری کو 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا، مشن 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔
چاند کی سطح سے مزید قریب کرنے کے لیے چندریان کو پروپلشن اور لینڈر ماڈیولز کو الگ کرنے کی مشق سے پہلے 6، 9، 14 اور 16 اگست کو چاند کے مدار میں اتارنے کی کوشش کی گئی تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6AxJB2j
No comments