جی 20 اجلاس: پیوٹن کو گرفتار کیا جائے گا؟
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لیولا دا سلوا نے کہا ہے کہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن اگلے سال ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 کے اجلاس میں شرکت کرنے پر برازیل میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
لیولا نے ہفتہ کو دہلی میں G20 اجلاس کے موقع پر فرسٹ پوسٹ نیوز شو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو اگلے سال ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔
برازیلین صدر نے کہا کہ انہوں نے خود ریو اجلاس سے قبل روس میں ہونے والے ترقی پذیر ممالک کے BRICS بلاک کے اجلاس میں شرکت کا منصوبہ بنایا ہے۔
"مجھے یقین ہے کہ پوٹن آسانی سے برازیل جا سکتے ہیں میں آپ سے جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر میں برازیل کا صدر ہوں، اور وہ برازیل آتے ہیں تو ان کی گرفتاری کا کوئی راستہ نہیں ہے۔”
جی 20 یا مودی کا ’سفارتی ورلڈ کپ‘ جس میں خطے کے دو اہم پلیئرز نے شرکت سے انکار کیا
یہ بیان بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے مارچ میں پیوٹن کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان پر یوکرین سے سینکڑوں بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کا جنگی جرم کا الزام لگایا گیا تھا۔
روس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج جنگی جرائم میں ملوث ہیں یا یوکرین کے بچوں کو زبردستی لے گئے ہیں۔
پیوٹن نے بار بار بین الاقوامی اجتماعات کو چھوڑ دیا ہے اور وہ دہلی میں G20 کے اجلاس میں موجود نہیں تھے اور ان کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو بھیجا گیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aDdXOjA
No comments