Breaking News

برطانیہ میں ہیٹ ویو جاری، لوگ گرمی سے بے حال

برطانیہ : گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہیتھرو ایئرپورٹ میں درجہ حرارت32.7ڈگری پرجا پہنچا، جان لیوا گرمی سے اموات کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔

برطانیہ میں ہیٹ ویوجاری ہے، گزشتہ روزسال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، ہیتھرو ایئرپورٹ کے علاقے میں درجہ حرارت32 اعشاریہ 7 ڈگری پر جا پہنچا۔

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ دنوں بلیو وارننگ جاری کی تھی جسے ایمبر وارننگ میں تبدیل کردیا گیا جس کا مطلب ہے کہ شدید گرمی کے سبب اموات بھی واقع ہو سکتی ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کےمطابق اس سے پہلے جمعرات کو درجہ حرارت32.6 تک پہنچا تھا۔ برطانیہ میں آج مسلسل چھٹے روز درجہ حرارت30 ڈگری سے زیادہ رہا۔ گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ میں پہلی بار درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچا تھا۔

ہیٹ ویو

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ دنوں بلیو وارننگ جاری کی تھی جسے ایمبر وارننگ میں تبدیل کردیا گیاجس کا مطلب ہے کہ شدید گرمی کے سبب اموات بھی واقع ہو سکتی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس آنے والی ہیٹ ویو کے دوران پہلی مرتبہ درجہ حرارت 40سنٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا تھا اور سائنسدانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ناممکن ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RMWK7lg

No comments