Breaking News

سپرمارکیٹوں نے قیمتوں میں مزید کمی کردی

لندن : برطانیہ کی دو معروف سپرمارکیٹوں ویٹروس اور الڈی نے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب وہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ کی گروسری کی سپرمارکیٹ ویٹروس کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ہفتے مزید 250 مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد کمی کرے گی جبکہ ڈسکاؤنٹر الڈی کا کہنا ہے کہ وہ 55 پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً 11 فیصد کمی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں خوراک کے لیے مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ جارہی ہے، گزشتہ سال کے دوران قیمتوں میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو سال 1977کی دہائی کے بعد سے اس نوعیت کی بدترین شرح ہے، خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بہت سے گھرانوں کے مالی حالات پر ایک بڑا دباؤ بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بینک آف انگلینڈ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کے موقع پر شرح سود میں اضافہ پر بھی غور کررہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں ’ویٹروس‘ کا یوکے گروسری مارکیٹ میں 4.4فیصد حصہ تھا جو کہ سال بہ سال 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہو رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف گروسری ڈسٹری بیوشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر میں برطانیہ میں خوراک کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح اب بھی 9 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ReqoYvT

No comments