Breaking News

’شارجہ پولیس نے خبردار کردیا‘

شارجہ پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای میں گمشدہ چیز کی اطلاع نہ دینا بھی جرم کے زمرے میں شمار ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے اس حوالے سے وضاحت کی وہ چیز اس وقت تک گم تصور نہیں کی جائے گی جب تک شارجہ پولیس اسے تلاش کرنے میں ناکام نہیں ہو جاتی۔

پولیس کے لوسٹ اینڈ فاؤنڈ دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر امارات میں رہائشیوں اور سیاحوں کی طرف سے یکساں طور پر گم شدہ ذاتی اشیاء کو تلاش کریں اور انہیں اصل مالکان تک واپس پہنچائیں۔

ایک سعودی سیاح نے حال ہی میں پیش آئے واقعہ میں اس وقت دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جب اس کا کھویا ہوا بٹوہ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھول جانے کے بعد اس کے گھر لوٹا دیا گیا تھا۔

رواں سال 6,860 لاپتہ سرکاری دستاویزات کی اطلاع سامنے آئی، جبکہ گزشتہ سال گمشدہ اشیاء میں 4,934 سرکاری دستاویزات کا بڑا حصہ شامل تھا۔ جبکہ ان میں سے بہت سی اشیاء اصل مالکان تک پہنچادی گئی تھیں۔

شارجہ میں یہ قانون لاگو ہے کہ جب کھوئی ہوئی چیز مل جاتی ہے، اور پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے تو ایک ٹیم سائٹ پر جائے گی۔ جب عوام کا کوئی رکن پولیس کو فون کے ذریعے مطلع کرتا ہے، تو ٹیم ثبوت جمع کرنے، تصاویر لینے اور انگلیوں کے نشانات اٹھانے کے لیے جائے گی۔

میجر ال یحیٰ کے مطابق اپنی کھوئی ہوئی اشیاء کو تلاش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ آپ قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں، پولیس کے ٹول فری نمبر 901 پر کال کر سکتے ہیں یا وزارت داخلہ کی ایپ یا ویب سائٹ سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

گمشدہ اشیاء کو مالکان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے شارجہ پولیس نے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے، یہ سروس اوسول اسمارٹ ایپلی کیشنز کمپنی (براق) کے تعاون سے شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد صارفین کو ان کی گمشدہ اشیاء کو ان کی رہائش گاہ پر حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے، جسکے لئے انہیں گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

گزشتہ چھ مہینوں میں 107 اشیاء ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں تمام تھانوں میں سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WMy4xfN

No comments