’سعودی فضائی کمپنی کا اہم فیصلہ‘
سعودی عرب کی بڑی فضائی کمپنی السعودیہ اور کارگو فرم نے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کمپنی اپنے 30 فی صد حصص فروخت کرے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی سب سے بڑی فضائی کمپنی اور کارگو فرم ترابط کے درمیان ملکیتی سعودی لاجسٹکس سروسز کمپنی (ایس اے ایل، سال) کے الریاض میں 30 فی صد حصص کی ابتدائی عوامی پیش کش کے لیے ایک معاہدہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایئرلائنز کارپوریشن اور ترابط ایئر کارگو سروسز لمیٹڈ سعودی اسٹاک مارکیٹ تداول کی لسٹنگ میں کارگو فرم کے دوکروڑ 40 لاکھ حصص کی پیش کش کر رہے ہیں۔ السعودیہ اس وقت سال کے 70 فی صد حصص کی مالک ہے جبکہ ترابط 30 فی صد حصص کی مالک ہے۔
سعودی کمپنی اے ڈی ای ایس ہولڈنگ نے اتوار کے روز اپنے 1.2 ارب ڈالر کے ابتدائی عوامی پیش کش کے لیے سرمایہ کاروں کے آرڈر لینا شروع کردیے تھے۔ واضح رہے کہ یہ سعودی عرب میں سال کا سب سے بڑا آئی پی او ہوگا۔
دریں اثنا، کار کرایہ پر دینے والی فرم لومی رینٹل کمپنی نے گذشتہ ہفتے اپنے 29 کروڑ ڈالر کی لسٹنگ کے لیے 27 ارب ڈالر کے آرڈر حاصل کیے۔
بلومبرگ کے فراہم کردہ اعداد وشمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ صرف اے ڈی ای ایس اس سال اب تک سعودی عرب کے موجودہ آئی پی او کے حجم کو ڈبل سے بھی زیادہ کردے گا۔جو ایک سال پہلے کی اسی مدت میں حاصل ہونے والی آمدن کے پانچویں حصے سے بھی کم ہے۔
ایس اے ایل (سال) سعودی عرب میں مال برداری کی معروف فرم ہے۔اس کا مارکیٹ شیئر قریباً 95 فی صد ہے اور یہ ٹرانزٹ اور برآمدی شپمنٹ کے امور بھی انجام دیتی ہے۔
کمپنی کی آمدن 2022ء میں 1.22 ارب ریال (325 ملین ڈالر) اور خالص آمدن 36 کروڑ20 لاکھ ریال تھی، اس سال کی پہلی شش ماہی میں ایس اے ایل کی آمدنی میں سال بہ سال کی بنیاد پر 15 فی صد اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZTmP7dt
No comments