Breaking News

چاول کی عدم دستیابی : ملائشیا کا برآمدات پر انحصار کم کرنے کا فیصلہ

کوالالمپور : ملائشیا میں چاول کی بڑھتی قیمتوں نے اس کے مالی خسارے میں اضافہ کردیا جس کی بڑی وجہ بھارت کی جانب سے برآمدات پر پابندی بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاول کی بڑھتی قیمتوں نے ملائشیا کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر اس کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا اپنی مجموعی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اس کی ضروریات کا ایک تہائی سے بھی زیادہ ہے۔

تھائی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا ہے کہ تھائی چاول کی قیمت 5 فیصد کم ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 19 ڈالر کم ہوکر 621 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں قیمتیں تقریباً 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

بھارت اس وقت اناج کی درآمدات میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ملائیشیا کے وزیر زراعت محمد صابو نے کہا کہ ملک طویل عرصے سے چاول کی ملکی ضروریات کا 35 فیصد درآمد کر رہا ہے۔

ریسرچ انسٹی ٹیوٹ افریقہ رائس سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل بابوکر مننہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندیوں سے افریقی ممالک پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ براعظم افریقہ اس حوالے سے ہندوستان پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RUyp2eE

No comments