Breaking News

فلسطینیوں کے ساتھ ’عالمی یکجہتی‘ کہاں ہے؟ شاہ عبداللہ

اردن کے بادشاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ’عالمی یکجہتی‘ کہاں ہے؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہ عبداللہ نے سوال کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی حمایت کیوں نہیں کر رہی کیوں کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں اپنی غیر قانونی بستیوں کو بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ ہماری مدد کے محتاج لوگوں کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو قابلِ اعتبار بنانے کے لیے عالمی یکجہتی کہاں ہے؟

اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ خطہ اس وقت تک مشکلات کا شکار رہے گا جب تک دنیا اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے میں مدد نہیں کرتی جسے انہوں نے مشرق وسطیٰ کا مرکزی مسئلہ قرار دیا۔

یوکرین اور فلسطین میں کیا فرق ہے؟

انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور ترقی کا کوئی فن تعمیر اس تنازع کی جلتی ہوئی راکھ پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fqbc7ju

No comments