Breaking News

’سعودی عرب میں آج سے سنیچر تک کیا ہوگا؟‘

سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن سے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ منگل سے سنیچر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بیان کے مطابق مختلف ذرائع ابلاغ سے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا جاتا رہے گا، جس کی تمام لوگ پابندی کریں۔

بارش سے جمع ہونے والے پانی میں تیراکی نہ کریں۔ سلامتی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ تمام لوگ بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ وادیوں اور تالابوں، جھیلوں اور سیلاب والی جگہوں سے دور رہا جائے۔

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلادھار تک بارش کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے‘۔

’طائف، میسان، اضم، العرضیات، الکامل کے علاوہ عسیر، باحہ اور جازان ریجنوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن میں بوندا باندی ہوگی۔ تیز ہوائیں چلیں گی‘۔جبکہ مدینہ منورہ، تبوک، نجران اور حائل ریجنوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔

مکہ مکرمہ ریجن میں الجموم، بحرہ، القنفذہ، اللیث، المویہ، الخرمہ اوررنیہ بھی گرد آلود تیز ہواؤں اور بارش کی زد میں ہوں گے۔ مشرقی ریجن بھی غیر مستحکم موسم سے متاثر ہوگا‘۔

’حوطہ بنی تمیم، الافلاج، السلیل، الخرج الحریق، القویعیہ اور الرین کمشنریوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے امکانات موجود ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7lXqm9z

No comments