Breaking News

’کویت: عوام اوررہائشیوں کو انتباہ جاری‘

کویت کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سیکورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے عوام اور رہائشیوں کے لئے ایک انتباہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد قانون کی حفاظت اور غلط کام کرنے والوں کو گرفت میں لانا ہے۔

فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈپارٹمنٹ، خاص طور پر منی کرائمز ڈیپارٹمنٹ کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، دو نیٹ ورکس کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جن میں 8 افراد شامل ہیں، یہ افراد مختلف قسم کے فراڈ میں ملوث تھے۔

منی کرائمز ڈیپارٹمنٹ نے ان مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سادہ لوح افراد سے دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

ملزمان متاثرین کو متعدد بینک اکاؤنٹس کھولنے کا لالچ دیتے تھے، جبکہ مجرمان غیر قانونی سرگرمیوں اور دھوکہ دہی کے لین دین کے لیے ان بینک اکاؤنٹس کا استحصال کرتے تھے۔

اس آپریشن کے دوران ایک اور جرائم پیشہ گروہ کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے، یہ گروپ اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے کویت کی سرحدوں سے باہر افراد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انتہائی منظم انداز میں مصروف عمل تھا۔

منسٹری آف کامرس، کنزیومر پروٹیکشن”نامی ویب سائٹ کی آڑ میں، انہوں نے تجارتی شکایات درج کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے، معمولی رقم کے لیے بینک ادائیگی کے لنکس بنا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔

کارروائی کے دوران متعدد بینک کارڈز، متعدد ڈیوائسزاور غیر متعلقہ افراد کے فون نمبرز کو ضبط کر لیا گیا جنہیں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا تھا، ان تمام اشیاء کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں، اس طرح کے عناصر کی فوری طور پر اطلاع فراہم کریں، اپنے آپ کو دھوکہ دہی اور فراڈ کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے نامعلوم اصل یا مشکوک ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس سے دور رہیں، تاکہ کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ymGWB6K

No comments