Breaking News

یورپی اتحاد کو بڑا دھچکا، پولینڈ نے اہم فیصلہ کر لیا

یوکرین جنگ کے حوالے سے یورپی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور پولینڈ نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس یوکرین جنگ جب سے شروع ہوئی ہے اور امریکا اور پورپ نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کے بعد سے یورپی اتحاد میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں یورپی اتحاد کے کئی رکن ممالک نے ان پابندیوں کے برخلاف روس سے گیس خریداری اور روسی کرنسی میں لین دین شروع کر دیا ہے اب اس اتحاد کو پولینڈ نے تازہ دھچکا پہنچا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جو ان دونوں ممالک کے درمیان زرعی برآمدات کے حوالے سے پڑتی دراڑ گہری ہونے کا بھی اعلان ہے۔

اس حوالے سے پولینڈ کے وزیر اعظم ماٹیوس موراویزکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب یوکرین کو اسلحہ مہیا نہیں کرے گا اور اس کے بجائے اپنے دفاع پر توجہ دے گا ہم پولیند کو مزید جدید ہتھیاروں سے لیس کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال کو سمجھتے ہیں کہ یوکرین روس کے وحشیانہ حملے کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے لیکن اب ہم اپنے ملک کا دفاع مضبوط بنائیں گے۔

ماٹیوس موراویزنے یہ بیان ایک رپورٹر کے اس سوال کے جواب میں دیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا وارسا حکومت خوراک کی برآمدات پر عدم اتفاق کے باوجود کییف کی حمایت جاری رکھے گی۔

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر

واضح رہے کہ پولش وزیراعظم کا یہ بیان وارسا کی جانب سے کیف کے سفیر کو طلب کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/It53eEP

No comments