بھارتی خلائی مشن فعال ہونے کا امکان تیزی سے کم ہورہا ہے
نئی دہلی : بھارت کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن ’چندریان 3‘جس نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی اب لاپتہ ہوچکا ہے۔ تاہم مشن سے رابطہ بحال کرنے کیلئے کوششیں تاحال جاری ہیں۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق ’چندریان 3‘ سے سگنل تاحال موصول نہیں ہورہے ہیں، چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور اسی سبب چندریان 3 سے رابطے نہیں ہو پارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خلائی مشن چندریان 3کے دوبارہ فعال ہونے کا امکان ختم ہونے کے قریب ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ
اس حوالے سے بھارتی خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ کرن کمار کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے مشن کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاند پر منجمد کرنے والے انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے مشن شاید دوبارہ فعال نہ ہوسکے۔ چاند کے قطب جنوبی پر رات میں درجہ حرارت منفی 200 سے 250 ڈگری تک گر جاتا ہے۔
اسرو چیف ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ چندریان تھری کے ساتھ رابطہ کب قائم ہوگا، تاہم خلائی ایجنسی رابطہ قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
کرن کمار نے کہا کہ قمری دن کے اختتام تک مشن فعال کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاند پر ایک دن اور رات کا دورانیہ زمین کے 14 دنوں سے زائد کا ہوتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U15t3rm
No comments