Breaking News

بھارتی پابندی کے بعد چین سے چاول کی ریکارڈ برآمدات

بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے آئیوری کوسٹ کو چاول کی بڑی کھیپ ایکسپورٹ کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی جانب سے اناج کی ترسیل پر پابندیوں کے نفاذ کے بعد گزشتہ ماہ چین نے آئیوری کوسٹ کو بڑی مقدار میں چاول برآمد کیا ہے۔

بلومبرگ کے مرتب کردہ چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیائی ملک نے اگست میں آئیوری کوسٹ کو 45ہزار ٹن چاول برآمد کیے جو کم از کم ستمبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ حجم ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ گزشتہ نو ماہ میں کسی افریقی ملک کو یہ پہلی کھیپ روانہ کی گئی۔

بھارتی حکومت کی جانب سے چاول کی مقامی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ماہ جولائی میں برآمدات پر پابندیاں عائد کی تھیں، بھارت کی وزارت تجارت کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق آئیوری کوسٹ 2022/23 میں غیر باسمتی چاول کا چوتھا سب سے بڑا خریدار تھا۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق گھانا اور جمہوری جمہوریہ کانگو نے بھی چین سے خریداری میں اضافہ کیا ہے، بالترتیب 20,500 ٹن اور 18,500 ٹن چاول درآمد کیے، دونوں ممالک ستمبر 2021کے اعداد و شمار میں ریکارڈ کی بلندی پر تھے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/azwdHOL

No comments