Breaking News

چاند پر اترنے کے بعد بھارت نے سورج کی جانب خلائی مشن روانہ کر دیا

نئی دہلی : بھارت نے چاند پر اترنے کے مشن میں کامیابی کے بعد سورج کی جانب خلائی مشن ‘ آدتیہ ایل ون ‘ روانہ کردیا، اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا سورج کی جانب خلائی مشن روانہ کردیا، ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون سپیس سینٹر سے آدتیہ ایل ون نامی مشن سورج کی جانب بھیجا گیا ہے، جو چار ماہ میں سورج کے قریب پہنچے گا۔

یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہے، اسرو کے مطابق اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشن سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوا ، آدتیہ ایل ون مشن کا سفر 125 دنوں پر محیط ہے۔

یہ مشن چندریان کی طرح پہلے زمین کے مدار میں اونچائی پر گردش کرے گا اور وہاں سے مزید تیزی سے سورج کی طرف پرواز کرتا ہوا زمین سے تقر یباً 15 لاکھ کلومیٹر کی اونچائی پر پہنچ کر زمین اور سورج کی کشش کے درمیان ایک ایسےمقام پر رُکے گا، جسے سائنسی اصطلاح میں ایل ون کہا جاتا ہے۔

آدتیہ ایل ون مشن کو سورج کی خصوصیات جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اگر بھارت اپنے اس مشن میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ سورج کی جانب سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

بھارت سے قبل سورج کی جانب ناسا اور یورپین سپیس ایجنسی نے مشنز بھیجے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IQ8AnR0

No comments