کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات روک دیے
اوٹاوا : کینیڈا کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس نے ہندوستان کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کو روک دیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹاوہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اٹاوہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لئے جاری بات چیت روک دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
ہندوستان اور کینیڈا تجارتی معاہدے کے حوالے سے نصف درجن سے زائد مرتبہ مذاکرات کر چکے ہیں۔ یہ مذاکرات گزشتہ سال مارچ میں ارلی پروگریس ٹریڈ ایگریمنٹ کے سرکاری بینر کے تحت شروع کیے گئے تھے۔
ایسے عبوری معاہدوں میں عام طور پر تجارتی سامان کی وسیع رینج پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی یا خاتمہ شامل ہوتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mZxdQB8
No comments