’جسٹن ٹروڈو کا مودی حکومت کو واضح پیغام‘
اوٹاوا: کینیڈین شہری کے بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ یہ انتہائی سنگین ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پرسکون ہیں، ہم اپنے جمہوری اصولوں اور اقدار پر قائم ہیں، ہم شواہد پر اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں سے بات کرنے میں ابھی ہم وقت لے رہے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس معاملے کی ٹھوس بنیاد موجود ہو۔
دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری کے بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں قتل پر عالمی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ کے قتل کے معاملے پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کر کے انھیں تفصیلات سے آگاہ کیا، اس سلسلے میں انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی قتل کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے بائیڈن کو سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھی بتایا، کینیڈین وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سناک اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو بھی سکھ رہنما کے قتل کی تفصیلات بتائیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ بھارت پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کو گہری تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے، امریکا اپنے کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SMq90HI
No comments