بھارت جانے کے خواہش مند کینیڈین شہریوں کیلیے بُری خبر
نئی دہلی: خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کینیڈا کا سفیر ملک بدر کرنے کے بعد اب اُس کے شہریوں کیلیے ویزے جاری کرنے کا عمل بھی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارت کا کہنا ہے کہ یہ عارضی اقدام ہے جو سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، تاہم انڈیا سے کینیڈا جانے والوں کیلیے سروس حسبِ معمول دستیاب ہے۔
ویزا سروس کے معطل ہونے جانے سے کینیڈین شہریوں میں ہلچل مچ گئی جبکہ مودی سرکار کے مذکورہ اقدام سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
ادھر کینیڈین حکام نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مطالبہ بھی کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xL1CjUw
No comments