سعودی عرب میں گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
سعودی عرب میں گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، انشورنس سیکٹر کے ترجمان عادل العیسی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ’آئندہ مرحلے میں گاڑیوں کی انشورنس فیس کمی کا امکان ہے اور انشورنس کمپنیوں کی جانب سے پیکیج فراہم کئے جائیں گے‘۔
بین القوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عادل العیسی کا کہنا تھا کہ ’گاڑیوں کی انشورنس فیسوں میں اضافے کے کئی اسباب ہیں۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پچاس فیصد افراد گاڑیوں کی انشورنس نہیں کرا رہے۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’انشورنس پیکیج ڈرائیور کی جنس سے متاثر نہیں ہوتا۔ 35 چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے باعث گاڑیوں کی انشورنس کے نرخ متعین کئے جاتے ہیں، ان میں تجربہ سرفہرست ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی کابینہ انشورنس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’انشورنس کے شعبے میں کمپنیوں کے ایک دوسرے میں ضم ہونے کی کارروائی تیزی سے ہوگی۔ سعودی انشورنس اتھارٹی نے اس حوالے سے مثبت اشارہ دے دیا ہے‘۔
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے مزید بتایا کہ انشورنس اتھارٹی کا قیام سعودی عرب میں انشورنس سیکٹر کے جدید خطوط پر استوار ہونے اور دائرہ وسیع ہونے کی جہت میں اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشورنس اتھارٹی سے قومی معیشت میں انشورنس سیکٹر کا حصہ بڑھے گا۔ اس سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری میں بھی مدد فراہم ہوگی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fTCr0zd
No comments