Breaking News

افغان انجینئرز کا کارنامہ : تباہ شدہ طیارے قابل استعمال بنالیے

کابل : کئی سال تک حالت جنگ میں رہنے والے ملک افغانستان کی فضائیہ کے انجینئرز نے دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ (اے اے ایف) کے کمانڈر عبدالغفار محمدی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں 70سے زائد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کرکے انہیں پرواز کے لیے تیار کر دیا ہے تاہم کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز ابھی مرمت کے مراحل میں ہیں

افغانستان

واضح رہے کہ اگست کے آخر میں افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی انجینئرنگ ٹیم نے کابل میں 100فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔

برس ہا برس تک جنگ زدہ ملک رہنے کے باعث افغانستان کے بارے میں امریکا اور دنیا کا گمان تھا کہ وہ ہائی ٹیک انجینئرنگ میں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہے مگر افغان فضائیہ نے طیاروں کی مرمت کرکے اس گمان کو غلط ثابت کر دیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8dxFoCu

No comments