’پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کو سپورٹ کرتے ہیں‘
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا ہے کہ کئی بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے۔
نیوز بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کو سپورٹ کرتے ہیں منصفانہ انتخابات کے علاوہ کوئی دوسری پوزیشن نہیں رکھتے۔
پی ٹی آئی امریکا کی وائٹ ہاؤس کےسامنے احتجاجی ریلی پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا بڑا پن یہی ہے یہاں رہنے والے آئینی حق کا استعمال کرتے ہیں ہم پاکستان کو امریکا کے قابل قدر پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ متعدد ایشوز پر کام کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس کانفرنس میں خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کانگریس ویمن الہان عمرنے خالصتانی رہنما کےقتل پربریفنگ کی درخواست کی ہے، الہان عمرنےکہا معلوم کرنا ہے کیا بھارت امریکا میں بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مجھےاس بریفنگ سےمتعلق کوئی معلومات نہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ امریکا کی خالصتان کے حوالےسے کیا پالیسی ہے تو میتھیوملر کا کہنا تھا کہ اس سوال پر میرے پاس تبصرہ کرنے کیلئے کچھ نہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XIV0N4
No comments