ہالینڈ کے اسپتال اور اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک
ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نےکلاس روم میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت دیگر افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
جمعرات کو روٹرڈیم میں ایک گھر اور ایک اسپتال میں 32 سالہ مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نوجوان طالبہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ڈچ پولیس نے کہا کہ وہ ابھی بھی جنگی سامان میں ملبوس اس شخص کے حملوں کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے ہسپتال کو بھی آگ لگا دی تھی۔
پولیس چیف فریڈ ویسٹر بیک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس شخص نے پہلے ڈچ بندرگاہی شہر میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ایک 39 سالہ خاتون ہلاک اور اس کی 14 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔
اس کے بعد وہ Erasmus MC اسپتال کے ایک کلاس روم میں چلا گیا جس نے ایک 46 سالہ استاد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد وہاں آگ لگا دی۔
ایلیٹ پولیس نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aUPodrN
No comments