ترک دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب دہشت گردوں کا خود کش حملہ
انقرہ: ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انقرہ میں پارلیمنٹ اور وزارت داخلہ کے قریب 2 دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترکیہ وزارت داخلہ کے باہر خودکش دھماکے اور فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ دو دہشت گردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا۔
ترکیہ حکام کے مطابق دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے، ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا، جب کہ دوسرے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
#SONDAKİKA Ankara kızılay"da ki patlama daki çatışma görüntüleri ortaya çıktı#patlama #pazar #GSvAG pic.twitter.com/COVMEGurOe
— HABER (@memlekettehaber) October 1, 2023
واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، واقعے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حملہ صبح 9:30 بجے ہوا، جس کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور وزارت داخلہ کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جو کہ قریب قریب واقع ہیں۔
Ankara'da birçok noktadan duyulan bir #patlama meydana geldi. Patlamanın #Kızılay bölgesinde olduğu belirtiliyor. Olay yerine çok sayıda ekip sevk edildi. İçişleri Bakanlığı'nın önünde yer alan ticari bir aracın camlarının patladığı görülürken olay yerinde çatışma çıktı. #Ankara pic.twitter.com/3xa9PU9jMO
— Şeyda Gökten (@gokten_seyda) October 1, 2023
ترک پارلیمنٹ کا موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج پہلا اجلاس ہونا ہے، جس کے لیے صدر رجب طیب اردوان سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے دوپہر پارلیمنٹ میں آنے کی توقع تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترک حکام داعش (ISIS) کے ارکان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JEMtFjT
No comments