فوج اسرائیل بھیجنے سے متعلق امریکا کا کیا منصوبہ ہے؟
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو اسرائیل میں تعینات کرنےکا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل نے بھی فوج کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ اسرائیل میں 27 امریکی شہری مارے گئے ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد جاری نہیں کی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کو جوبائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگو میں بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں غزہ کے اندر جانا ہی ہوگا، یہ طویل اور مشکل جنگ ہوگی، اس گفتگو میں بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا تاہم انھوں نے نیتن یاہو کو غزہ کے اندر نہ جانے پر مائل نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نے بائیڈن کو بتایا کہ اسرائیل کے پاس طاقت سے جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کیوں کہ کوئی ملک مشرق وسطیٰ میں کمزوری نہیں دکھا سکتا، ہمیں ڈیٹرنس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9zAFMJq
No comments