’روس سب ممالک کے لیے سلامتی کے اصول پریقین رکھتا ہے‘
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تنوع کو عالمگیر ترقی کی بنیاد قرار دے دیا۔
سوچی کے والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب سےخطاب میں روسی صدر نے کہا کہ مساوات،عالمی انصاف اورسب کیلئے سلامتی کسی بھی مستحکم نظام میں کلیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6اصول اہم ہیں جن پربین الاقوامی تعلقات استوار کیے جانےچاہئیں، لوگوں کے رابطے، تخلیقی صلاحیتوں اور خوشحالی میں رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں۔
پیوٹن نے واضح کیا کہ روس صرف دنیا کے تنوع کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے دنیا کے ممالک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہونی چاہیے کسی کویہ حق حاصل نہیں ہےکہ ایک ملک دوسرے ممالک پر حکومت کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کسی خاص مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے روس سب ممالک کےلیےسلامتی کےاصول پریقین رکھتا ہے ہر کسی کےمفادات کااحترام کیاجائیگاتوعالمی سطح پرپائیدارامن یقینی ہوگا۔
پیوٹن نے کہا کہ غرور، تکبر کو ایک طرف رکھیں تو ہم آہنگی قابل حصول ہے دوسروں کو دوسرے درجے کے شراکت داروں کے طور پر دیکھنا چھوڑنا ہوگا ہرکسی کوجدیدترقی کےثمرات تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے کسی بھی ملک یا لوگوں کو محدود کرنےکی کوشش کوجارحیت سمجھا جانا چاہیے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y2TPupS
No comments