Breaking News

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر قتل

ہیوسٹن: امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہیوسٹن میں 52 سالہ چائلڈ اسپیلشسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو تلوار کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

ہیوسٹن میں خاتون ڈاکٹر طلعت پر ان کے اپارٹمنٹ کے سامنے حملہ کیا گیا، مقتولہ حال ہی میں سیاٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے 24 سالہ ملزم مائلز جوزف فریڈچ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مائلز جوزف فریڈچ

ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم طلعت خان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/orhxJXN

No comments