اسرائیل، فلسطین کشیدگی، حماس کا عرب اور مسلم ممالک سے اہم مطالبہ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے اسرائیلی جارحیت پر فیصلہ کن مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے جبالیہ سمیت تین مہاجرین کے کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خون کا پیاسہ ہوگیا ہے، مہاجرین تک کو نشانہ بنا رہا ہے، عرب اور مسلم ممالک قتل عام روکنے کے لیے فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے اور دنیا خاموش ہے، جبالیہ سمیت مہاجرین کے کیمپ میں قتل عام پر خاموشی کیوں ہے؟
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت بعض یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں، جبالیہ مہاجرین کیمپ سے شہید فلسطینیوں کے اعضا نکالے جارہے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ سوال پوچھتے ہیں دنیا کا ضمیر کب جاگے گا، کیا جب فلسطینیوں کی نسل کشی ہوجائے گی؟
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 25 ویں دن بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 219 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 8525 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ujAor80
No comments