امریکا کا روس کے دو سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
روس کی جانب سے اپنے سفارت کار کو ملک سے نکالنے کے بعد امریکا کی جانب سے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی سفارت کاروں کو حراساں کرنے کے روسی اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کی بے دخلی واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں سے روا رکھا جانے والے ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے۔
یاد رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ سال امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمن کو ملک سے نکال دیا گیا تھا۔ روس کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی سفارت کار کو واپس اپنے ملک بھیجنے کا فیصلہ روسی سفارت کاروں کو امریکا سے نکالنے کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے روس کو اسلحے کی منتقلی شروع کردی ہے، جس سے ولادیمیر پوتن کی افواج کو مزید تقویت ملی ہے۔
یہ بات ایک امریکی بااثر شخصیت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی، اس حوالے سے امریکہ کے نشریاتی ادارے سی بی ایس نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک امریکی بااثر شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے جاری خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے سربراہان کے درمیان مذاکرات کے بعد اسلحہ بھیجنے کا آغاز کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خبر میں کئے گئے دعوے میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ شمالی کوریا اسلحے کی فراہمی کے بدلے میں روس سے کیا حاصل کر رہا ہے، اسلحے کی یہ فراہمی کسی طویل المدت رسدی تسلسل کا حصہ ہے یا پھر کوئی محدود ترسیل ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NXvH395
No comments