امریکی جنگی طیارے کی اسرائیل آمد پر حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آگیا
امریکی اسلحے سے لیس پہلے جنگی طیارے کی اسرائیل آمد پر لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اہم بیان جاری کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حزب اللہ نے کہا کہ خطے میں جنگی جہاز بھیجنے سے ہمارے جنگجوؤں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ہم جنگ کیلیے تیار ہیں۔
لبنانی تنظیم نے کہا کہ امریکا صہیونی ریاست کا ساتھی ہے اور بے گناہ شہریوں کے قتل، جرائم، محاصرے، ان کے گھروں کی تباہی اور ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ خطے میں امریکی جہاز کی آمد نہ صرف اسرائیلی فوج کی کمزوری ہے بلکہ یہ مسلسل غیر ملکی حمایت کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
تنظیم نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کی اور عرب اور مسلم ممالک سے اس مداخلت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ln8PTEv
No comments