اردوان نے اسرائیلی کارروائی کو قتل عام قرار دیدیا
ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائی کو قتل عام قرار دے دیا۔
صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی اور بمباری قتل عام کے مترادف ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بھی ایک اخلاقیات ہوتی ہے لوگوں کوبنیادی ضروریات سے روکنا جنگی جرم ہے شہری آبادی پر بمباری کرنا کہاں کی جنگ ہے عام شہریوں کا کیا قصور ہے شرمناک طریقےسےشہری آبادی کونشانہ بنانا جنگ نہیں ہوتی قتل عام ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہےاور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے انقرہ حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا، اسرائیل کےغیرمتناسب حملوں کوکسی بھی اخلاقی بنیاد سے عاری سمجھتےہیں۔
اردوان نے کہا کہ دنیا اسرائیل کی کارروائیوں پر آنکھیں بند نہ کرے بنیادی مسئلےکوحل نہ کرنے سے نئے اور پرتشدد تنازعات جنم لیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eFyJS6s
No comments