حوثیوں نے بھی اسرائیل کیخلاف اعلان جنگ کردیا
یمن کی عسکری تنظیم حوثی نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل بھی داغے ہیں۔
یمن کے حوثی مشرق وسطیٰ کے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پھیلنے کے خدشات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے منگل کو اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کردیا۔
جنرل یحییٰ ساری نے دارالحکومت صنعا سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں صہیونی دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرونز داغے ہیں انہوں نے کہا کہ اور اس طرح کے مزید حملے فلسطینیوں کی فتح میں مدد کرنے کے لیے کیے جائیں گے۔
بيان القوات المسلحة بشأن العملية العسكرية التي استهدفت عمق الكيان الصهيوني نصرةً للشعب الفلسطيني المظلوم ولمقاومته المجاهدة.pic.twitter.com/p7ujSJtJoE
— العميد يحيى سريع (@army21ye) October 31, 2023
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ تنازعہ کے آغاز کے بعد سے یہ حوثیوں کا اسرائیل پر تیسرا حملہ ہے، جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ 28 اکتوبر کو ہونے والے ڈرون حملے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا جس کے نتیجے میں مصر میں دھماکے ہوئے اور اسرائیل نے اس کا الزام حوثیوں پر لگایا اور ایک اکتوبر19 واقعہ جس میں امریکی بحریہ نے تین کروز میزائلوں کو روکا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک اسرائیلی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوتی وہ میزائلوں اور ڈرونز سے مزید حملے جاری رکھیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rxCslSO
No comments