Breaking News

’مزید اسرائیلی جارحیت پر ایرانی حامی گروپوں کا حملہ فطری ہوگا‘

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کا حملہ فطری ہو گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع پرایرانی حمایت یافتہ گروپ خاموش نہیں رہیں گے اور ان گروہوں کو جواب دینے سے نہیں روک سکیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے آخری سیاسی مواقع استعمال کر رہے ہیں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو گروپس کسی مشورےکا انتظار نہیں کریں گے۔

دوسری جانب یمن کی عسکری تنظیم حوثی نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل بھی داغے ہیں۔

یمن کے حوثی مشرق وسطیٰ کے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پھیلنے کے خدشات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے منگل کو اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کردیا۔

جنرل یحییٰ ساری نے دارالحکومت صنعا سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں صہیونی دشمن کے مختلف اہداف پر بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرونز داغے ہیں انہوں نے کہا کہ اور اس طرح کے مزید حملے فلسطینیوں کی فتح میں مدد کرنے کے لیے کیے جائیں گے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6zX9STv

No comments