Breaking News

سابق یوکرینی فوجی بٹالین روسی فوج میں شامل

ماسکو : روسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ کے ساتھ جنگ میں اگلی صفوں پر لڑنے والی روسی افواج کو جلد ہی سابق یوکرائنی فوجیوں پر مشتمل بٹالین کو شامل کردیا جائے گا۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ یوکرینی فوجیوں نے روسی افواج سے نجگ کے دوران ہتھیار ڈالے یاپھر جنگی قیدی بنے تھے جنہوں نے بعد ازاں روسی فوج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمولیت سے پہلے سابق یوکرینی فوجیوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جو جنگ کیلئے تیار ہیں۔

آئندہ کچھ دنوں میں سابق یوکرینی فوجیوں کی بٹالین کو میدان جنگ میں اتارا جائے گا، بٹالین کو یوکرین کے ساتھ لڑنے والی بٹالینز میں فرنٹ لائن پر تعینات کیا جائے گا۔

سابق یوکرینی فوجی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم روسی شہریت حاصل کرنے کے بعد روسی فوج کا حصہ بنے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بننے والی بٹالین میں کتنے سابق یوکرینی فوجی شامل ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XG4dShz

No comments