غزہ کے اسپتال میں 2 بچے آکسیجن نہ ملنے پر دم توڑ گئے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور الشفا اسپتال میں دو فرشتوں نے آکسیجن نے ملنے پر دم توڑ دیا اب بھی 37 بچے موت سے لڑ رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کی غزہ پر وحشیانہ جارحیت ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسرائیل کی بمباری سے تباہی کے بعد، بجلی بند اور آکسیجن ختم ہو گئی۔ گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال میں دو ننھے فرشتوں نے آکسیجن نہ ملنے پر دم توڑ دیا، اب بھی 37 بچے موت سے لڑ رہے ہیں۔ اسپتال سے باہر نکلنے والوں پر بھی اسرائیلی فوجی گولیاں چلا رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو بھی گھیر لیا۔ صہیونی ٹینک مرکزی دروازے سے صرف 20 میٹر دور پہنچ گئے ہیں۔ اسپتال پر شدید شیلنگ اور فائرنگ سے اسپتال میں موجود متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے جب کہ وہاں موجودہ 14 ہزار فلسطینیون کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کا محاصرہ بھی جاری ہے۔ باہر شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ مرکزی دروازے توڑے جا چکے ہیں اور اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اسپتال میں داخل ہوسکتی ہے۔ جہاں 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gv9XZF
No comments