Breaking News

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے تیز کر دیے

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حملوں میں شدت آگئی۔ جنگ کا دائرہ مشرق وسطیٰ تک پھیلنے کا امکان بڑھنے لگا۔

حزب اللہ کے حملوں میں سات اسرائیلی فوجی اور 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے جب کہ مشرق وسطیٰ میں غزہ پر جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا، "آج شمالی اسرائیل میں منارا کے علاقے میں مارٹر گولے داغے جانے کے نتیجے میں 7 IDF فوجی معمولی زخمی ہو ئے۔”

فوج نے پچھلے ایک گھنٹے میں لبنان سے 15 لانچوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ دفاعی نظام نے چار کو روکا جبکہ باقی کھلے علاقوں میں گرے۔

حماس کے عسکری ونگ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر، شمالی حیفا اور جنوبی لبنان سے اسرائیل کے سرحدی شہروں نورا اور شلومی پر گولہ باری کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حزب اللہ نے سب سے پہلے اتوار کو سرحد کے بالکل قریب اسرائیلی کمیونٹی پر ٹینک شکن میزائل داغے، اسرائیلی حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی ورکرز بری طرح زخمی ہوئے جب کہ فوج توپ خانے سے لانچ کی جگہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DEfhsT

No comments