غزہ میں ادویات کی قلت، مریضوں کے زخموں میں کیڑے پڑنے لگے
غزہ میں موجود لوگوں کے لیے ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، مریضوں کے زخموں میں کیڑے پڑنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ کئی ہزار کی تعداد میں شہری شدید زخمی ہیں۔ اس وقت غزہ کے مریضوں کے لیے دوائوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، مریضوں کے زخموں میں کیڑے پڑرہے ہیں۔
غزہ میں واقع الشفا اسپتال کے ڈاکٹر نے صحت کے نظام کی تباہی سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا ہے۔
سرجن کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس نہ ہونے سے زخموں میں کیڑے لگ رہے ہیں۔ صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، ادویات نہیں مل رہیں۔
ڈاکٹر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سرجریوں کا فالو اپ نہیں ہوتا، طبی ٹیمیں صورتحال کا مقابلہ نہیں کرپارہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسپتال میں زخمیوں کی تعداد گنجائش سے بہت زیادہ ہے۔ غزہ میں 210 بستر ہیں، 800 سے زائد زخمی داخلے کے انتظار میں ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qpWLHQs
No comments