بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کے 8 ہزار کارکن گرفتار
بنگلہ دیش میں پولیس نے گزشتہ ہفتے حکومت مخالف ریلی نکالنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے کم از کم 8 ہزار کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہیں جب آئندہ سال جنوری میں وہاں عام انتخابات ہونے ہیں۔
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اپنے اتحادیوں کے ہمراہ موجود حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کریں تاکہ ملک میں شفاف انتخابات ممکن ہو سکیں۔ وہ پچھلے 15 سالوں سے اقتدار میں ہیں۔
امریکا نے بنگلہ دیش کے کچھ سینئر پولیس افسران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
گزشتہ ہفتے تقریباً ایک لاکھ افراد نے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت مخالف بڑی ریلی نکالی۔ اس دوران جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔
اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بی این پی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g9vExVM
No comments