Breaking News

کویت: دو ساتھیوں کو قتل کرنے والے غیرملکی کو سزا سنادی گئی

کویت: ریسٹورنٹ میں اپنے دو ساتھیوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جج نصر الحید کی سربراہی میں کویت کی اپیل کورٹ نے مصری شہری کو ”عمر قید” کی سزا سنائی، ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کو بے دردی سے قتل کیا اور ایک شوارما ریستوران میں تیسرے شخص کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔

مصری شہری نے تفتیش کے دوران دونوں مقتولین کی جانب سے توہین اور حقارت کی وجہ سے جرم کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے چاقو سے دونوں پر حملہ کیا، ایک متاثرہ شخص ہسپتال منتقلی کے چند منٹ بعد ہی انتقال کرگیا، جبکہ دوسرا انتہائی نگہداشت میں تقریباً 18 گھنٹے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

ملزم کو فوجداری عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی، اپیل کورٹ نے نفسیاتی جانچ کے بعد عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا، اور اس کے اعمال کی ذمہ داری کو قائم کیا۔

دوسری جانب کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔

متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔

ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LTEVO3s

No comments