Breaking News

جدہ میں موسلا دھار بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری

قومی مرکز برائے موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔

غیر م ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بارش کے حوالے سے مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں اور تعلیمی دفاتر کے اہلکاروں کی حاضری بھی معطل کردی ہے، محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص کے اسکولوں میں آج ہونے والا امتحان بھی ملتوی کر دیا ہے۔ جبکہ آج ہونے والا امتحان کل لیا جائے گا۔

امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی ان رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن میں آگاہ کیا گیا تھا کہ بدھ کو مذکورہ مقامات پر موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر، طائف، میسان، جدہ، بحرۃ، رابغ، خلیص، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، اللیث اور قنفذہ میں درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7wC9NB4

No comments