سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے اور انہیں ری پبلیکنز پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کیپیٹل ہل حملہ کیس، حساس دستاویزات سمیت مختلف قانونی مسائل کا شکار امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس کے لیے وہ بھرپور انداز سے اپنی انتخابی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اب اس حوالے سے انہیں عدالت سے بھی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ عوامی سروے میں اگلے صدارتی الیکشن کے لیے ری پبلیکنز امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ وہ موجودہ صدر بائیڈن پر بھی مقبولیت کے حوالے سے سبقت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے خلاف درج کیپٹل ہل حملہ کیس میں بغاوت کی شق کے تحت ان کا نام آئندہ صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپر سے ہٹانے کی درخواست مشی گن کی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔
مشی گن کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی الیکشن لڑنے کے لیے نا اہلی کا فیصلہ امریکی آئین کے تحت کانگریس کو کرنا چاہیے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xEbyDm3
No comments