Breaking News

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں 2 بحری جہازوں پر ڈرونز سے حملہ

حوثیوں نے بحیرہ احمر میں 2 بحری جہازوں پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے، تاہم امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، حوثیوں نے 2 جہازوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

تاہم امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ پر موجود جنگی بحری جہاز نے بحیرۂ احمر میں 4 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔ امریکا نے ایران پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ حملہ کرنا حوثیوں کا فیصلہ ہے، تہران کا نہیں۔

ایران نے امریکا کو بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دے دی

دوسری جانب بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی لیکن عملہ محفوظ رہا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ آ رہا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WIZqNfw

No comments