ٹرمپ آئندہ سال بائیڈن سے صدارتی مباحثے کے منتظر
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ سال موجودہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ سال موجودہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں اور کہتے ہیں کہ بائیڈن کے ساتھ غیر جانبدار گروپ کے زیر اہتمام ہر مباحثے کیلیے تیار ہوں۔
ریپبلکنز نامزدگی حاصل کرنے کیلیے منعقدہ مباحثوں میں ٹرمپ نے شرکت نہیں کی، لیکن وہ اپنے خلاف عدالتی فیصلے کے باوجود ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سب سےآگے ہیں اور ٹرمپ نے کولو راڈو کی عدالت کے انتخابات لڑنے کے لیے نا اہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ بائیڈن صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ ٹرمپ دور کی بدترین پالیسیاں امریکی عوام کو یاد ہیں جبکہ بائیڈن کے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست کولو راڈو کی عدالت نے صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے وہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار
امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XLtxe5B
No comments